• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مائیکروسافٹ نے زور دیا ہے کہ” بل گیٹس کے خلاف جنسی ہراسگی کےواقعہ کا دوبارہ جامع جائزہ لیا جائے”

مائیکروسافٹ نے زور دیا ہے کہ” بل گیٹس کے خلاف جنسی ہراسگی کےواقعہ کا دوبارہ جامع جائزہ لیا جائے”

(نامہ نگار/مترجم:محمد منیب خان)یاد رہے بل گیٹس نے سن 2020 مائیکروسافٹ سے اس وقت استعفی دیا تھا جب ان کے خلاف مبینہ طور پہ 2000 میں ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعہ کی تحقیقات ہونے لگیں تھیں۔
مائیکروسافٹ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ہراسگی کے ان واقعات کی تحقیقات کا دوبارہ جائزہ لیں گے جن میں مائیکروسافٹ کےشریک بانی اور کمپنی کے دوسرے اعلیٰ  حکام کا نام شامل تھا۔
کمپنی کے اعلان کے مطابق اس کیس کی دوبارہ تحقیقات خود مختار قانونی فرم Arent Fox کرے گی اور اس کی رپورٹ اس سال بہار تک شائع کر دی جائے گی۔

مائیکروسافٹ کی چیف ایگزیکٹو ستیا نیڈیلا نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں اس بات پہ زور دیا ہے کہ کمپنی کے لیے اس کا کلچرپہلی ترجیح ہے اور بورڈ تمام مرد و خواتین ملازمین کے کام کرنے کے لیے محفوظ ماحول کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا: “ہم نے صرف یہ عہد نہیں کیا کہ ان تحقیقات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا بلکہ ہم مزید تحقیق سے یہ بھی سیکھنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی ملازمین کے کام کے تجربے کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں”۔

مائیکروسافٹ کے مطابق قانونی فرم Arnet Fox کے تحقیقاتی جائزے کے بعد مائیکروسافٹ اپنی شفاف رپوٹ بھی جاری گا جو کہ ان سب نتائج کا احاطہ کرے گی جو بل گیٹس اور دوسرے اعلیٰ  حکام کے خلاف تحقیقات سے سامنے آئے۔

بل گیٹس نے مارچ 2020 میں اس وقت استعفی دے دیا تھا جب اس کیس کے متعلق تحقیقات جاری تھیں۔ البتہ بل گیٹس کی ترجمان نے اس بات پہ زور دیا تھا کہ استعفی کا اس کیس کی تحقیقات سے کوئی  تعلق نہیں ہے۔بلکہ ترجمان کے بیان کے مطابق دراصل بل گیٹس اپنا زیادہ وقت انسانی خدمت کے ان پراجیکٹس پہ صرف کرنا چاہتے ہیں جو برسوں پہلے سے شروع کیے جا چکے ہیں ۔

گذشتہ برس مئی میں بل گیٹس اس وقت بھی عالمی خبروں کی زینت بنے جب ان کی بیوی مینڈیلا گیٹس سے طلاق کی خبر سامنے آئی۔ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق مینڈیلا گیٹس اپنے سابقہ ہونے والے شوہر سے، ان کے فنانسر جیفری ایپسٹین کے درمیان تعلق کی وجہ سے ناراض تھیں۔ جیفری ایپسٹین 2019 میں اس وقت جیل میں مر گئے تھے جب وہ اپنے خلاف مبینہ طور پہ بچوں کی جنسی اسمگلنگ کے الزامات کے ٹرائل کا انتظار کر رہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گذشتہ برس بک گیٹس نے بھی سی این این کے ساتھ اپنے ایک انٹریو میں اس بات کو تسلیم کیا کہ جیفری کے ساتھ تعلق رکھنا انکی بہت بڑی غلطی تھی۔
 سپٹنک نیوز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply