یمن سعودیہ جنگ کے حوالے سے وزیراعظم کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو قوم سے کئے گئے اپنے خطاب میں یہ بھی واضح کردیا کہ غیرملکی جنگ نہیں لڑیں گے، بلکہ مسلم ممالک کے درمیان ثالث بنیں گے۔وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ کوشش ہے یمن کی لڑائی میں بھی ثالث کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اتحاد پاکستان کی ترجیح ہے۔دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں سعودی عرب پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کوسمجھتا ہے۔ انہوں نے آج نیوز کی اینکر پرسن منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی عرب کا مطالبہ ہے کہ پاکستان ثالثی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کیلئے اسکے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم کے چین کے دورے سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply