تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباسی نے کہا کہ ہمارے حقوق سلب کیے جارہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے بیٹھے ہیں اسی لیے از خود نوٹس لیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دوہری شہریت کافیصلہ2012میں آیا، ان کی نااہلی تو پھر2012سے شروع ہونی چاہیے۔ یہ ہیں پاکستانی نمائندے،وہاں فائدہ ہوا تو وہاں کی شہریت لےلی، یہاں موجیں دیکھیں توواپس آگئے، انتخاب سے2دن پہلے وطن کی محبت یاد آگئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو اسلام آباد میں سنیں گے۔جس کے بعد عدالت نے چوہدری سرور کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت13مارچ تک ملتوی کردی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں