• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 29 نومبر کو ریٹائر ہو جاؤنگا، فوج کا سیاست میں مداخلت کرنا غیر آئینی ہے، آرمی چیف

29 نومبر کو ریٹائر ہو جاؤنگا، فوج کا سیاست میں مداخلت کرنا غیر آئینی ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو میں ریٹائر ہو جاؤں گا، یوم شہدا پر بطور آرمی چیف آج آخری خطاب کر رہا ہوں۔

یوم دفاع اور یوم شہدا کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،مجھےفخرہےکہ 6سال عظیم فوج کاسربراہ رہا،ہمارے جوان ہر وقت اپنے وطن کے دفاع کیلئےتیار رہتےہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج کا سب سے پہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے،پاک فوج نےاپنے مینڈیٹ سےبڑھ کر قوم کی خدمت کی ہے۔مشرقی پاکستان کاعلیحدہ ہونا فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نےاپنےمینڈیٹ سےبڑھ کر قوم کی خدمت کی ہے،فوج کی سیاست میں مداخلت غیرآئینی ہے، ہم نےعزم کیاکہ فوج سیاست سےدوررہےگی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کئی حلقوں کی جانب سےفوج پرشدید تنقید کے ساتھ غیر شائستہ زبان کا استعمال کیا گیا، کیا یہ ممکن ہے کہ بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی اورجھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی،سب کو ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ صبر کی بھی ایک حد ہے، امید ہے سیاسی جماعتیں اپنے رویئے پر نظرثانی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وثوق سے کہہ سکتا ہے ہوں کہ پاکستان سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہے، کوئی بھی ایک سیاسی جماعت ملک کو اس مشکل سے نہیں نکال سکتی،سیاست میں سلیکٹڈاور امپورٹڈ کے القابات کو ختم کرنا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ ہار اور جیت سیاست کا حصہ ہوتی ہے،کسی نے سلیکٹڈ کا لقب دیا تو کسی نے امپورٹڈ کا، یہ غلط ہے،پاکستان کی سلامتی کیلئے شہداء نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں، مادروطن کی سالمیت کی حفاظت ہمارااولین فرض ہےاوررہےگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply