اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دوران چیکنگ مسافرکے بیگ سے ساڑھے 3 کلوہیروئن برآمد کرلی گئی۔
مسافر جہانزیب خان پرواز ای وائے 232 کے ذریعے اسلام آباد سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، منشیات انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔
Advertisements

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے ملزم کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں