کورونا کی نئی قسم پاکستان میں بھی آئے گی ،اسدعمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے، نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی آئے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی ہے یہ ویرینٹ بہت خطرناک ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم دنیا میں پھیل رہی ہے۔کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی آئے گی ،ہم نےخطرے کو کم کرناہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر احتیاط لازمی ہے۔ اس سے بچاو کےلیے ویکسین موثر ہوگی ۔ ہم حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایس او پیز پرعمل سے کورونا کیسزمیں کمی آئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشے سے صوبوں کو آگاہ کردیا ہے۔ اگلے دو تین ہفتے اس حوالے سے نہایت اہم ہیں۔ اومی کرون ویرینٹ سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply