انسانوں میں پائے جانے والے 12 غیر معمولی خوف

فوبیا ایک  ذہنی مرض ہے جو بیشتر انسانوں میں خوف کی کیفیت پیدا کرتا ہے۔ یہ خوف یا فوبیا کسی جن یا بھوت سے نہیں بلکہ مختلف چیزوں یا کسی خاص عمل سے بھی ہوسکتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ ہر انسان میں ایک جیسا بھی نہیں ہوتا۔ کیونکہ مختلف افراد میں الگ الگ چیزوں اور خوف کی شدت میں بھی فرق ہوسکتا ہے۔

آج ہم آپ کو 13 غیر معمولی اور عجیب فوبیاز کے بارے میں بتائیں گے جو انسانوں میں پائے جاتے ہیں۔

٭ نومو فوبیا

Image result for phone call gif pakistan

یہ ایک ایسا عجیب فوبیا ہے جس میں انسان کو موبائل فون استعمال نہ کر پانے کا خوف ہوتا ہے۔ یعنی کسی وجہ سے اگر موبائل کے سگنلز چلے جائیں یا بیٹری ختم ہوجائے تو اس خدشے سے انسان پر خوف کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔

٭ پوگونو فوبیا

Image result for beard gif pakistan

اس فوبیا میں مبتلا افراد کو داڑھی یا چہرے کے بالوں سے خوف کی حد تک نفرت ہوتی ہے۔

٭ ٹرائی پو فوبیا

ٹرائی پو ٖفوبیا انسان کو مختلف قسم کے سوراخ دیکھنے کی صورت میں ہوتا ہے۔ جیسا کہ اگر کسی پھل میں کوئی سوراخ ہو یا کسی بھی جگہ، تو اسے دیکھ کر کراہیت محسوس ہونا ٹرائی پو فوبیا ہے۔

٭ ایلادوگژا فوبیا

یہ فوبیا ایک سماجی فوبیا کہلاتا ہے کیونکہ اس میں مبتلا لوگوں کو اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی رائے یا انکی سوچ سے ڈر محسوس ہوتا ہے۔

٭ وینسٹرو فوبیا

Image result for pakistani model gif

یہ فوبیا عام طور پر مردوں میں پایا جاتا ہے۔ ایک مرد کو جہاں عورتوں میں کشش محسوس ہونی چاہیئے وہاں اس فوبیا میں ان مردوں کو خوبصورت عورتوں سے نفرت یا خوف محسوس ہوتا ہے۔

٭ سوسرا فوبیا

Image result for aunties pakistani gif

اس فوبیا میں مبتلا لوگوں کو سسرال یا سسرال والوں سے حد درجہ خوف محسوس ہوتا ہے۔

٭ ڈِڈاسکالینو فوبیا

Image result for school gif pakistani

یہ فوبیا بھی ہمارے ارد گرد موجود اسکول بچوں میں پایا جاتا ہے۔ تقریباً ہر دو سے پانچ فیصد بچےاس فوبیا میں مبتلا ہیں۔

٭ ڈیپنوفوبیا

Image result for pakistani gifs

یہ فوبیا ان لوگوں کو لاحق ہوتا ہے جنہیں ڈنر پارٹیز یا کسی بھی قسم کے مجمع میں جانے سے خوف آتا ہو اور وہ وہاں موجود لوگوں سے نہ ملنا چاہتے ہوں اور نہ جانا چاہتے ہوں۔

٭ فوبوفوبیا

Image result for mahira gif

فوبو فوبیا کسی بھی قسم کے فوبیا ہونے کا خوف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ یہ آرٹیکل کیوں پڑھ رہے ہیں کہیں آپ کو کوئی فوبیا تو نہیں، یہ سوچنا اور اس بات سے ڈرنا ایک قسم کا فوبیا ہے۔

٭ گامو فوبیا

Image result for sad shaadi gif

یہ فوبیا شاید ہم سب کو ہی ہے کیونکہ اس میں مبتلا لوگوں کو شادی ہونے کا ڈر رہتا ہے۔

٭ انوپتا فوبیا

Image result for sad shaadi gif

اس فوبیا کا شکار افراد اکیلے پن اور کوئی ساتھی نہ ہونے سے ڈرتے ہیں۔

٭ پانو فوبیا

Advertisements
julia rana solicitors london

وہ لوگ جنہیں ہر وقت کسی انجان شیطانی قوت کا ڈر لگا رہتا ہے وہ پانوفوبیا میں مبتلا ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply