عمر اکمل کو پی سی بی کا نوٹس

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمراکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے اور انھیں سات روز میں اپنا جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔پی سی بی نے عمراکمل کو اظہار وجوہ کا یہ نوٹس بدھ کے روز لاہور میں کی گئی پریس کانفرنس کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا بیان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔گذشتہ روز عمراکمل نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا تھا کہ مکی آرتھر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کی موجودگی میں ان سے نازیبا گفتگو کی تھی۔تاہم مشتاق احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے وڈیو پیغام میں اس بات کی تردید کردی ہے کہ مکی آرتھر نے عمراکمل سے نازیبا گفتگو کی تھی۔مکی آرتھر نے عمراکمل کا الزام سامنے آتے ہی اس کی فوراً تردید کردی تھی اور کہا تھا کہ انھوں نے عمراکمل کو ٹریننگ کرنے سے اس لیے روک دیا تھا کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹر نہیں ہیں اور انھوں نے عمراکمل سے کہا کہ وہ پہلے اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔عمراکمل کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر تازہ ترین الزام کی کڑیاں چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کے مختصر تربیتی کیمپ سے ملتی ہیں جس میں مکی آرتھر نے عمراکمل کو ان فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔مکی ارتھر نے عمر اکمل کی جگہ ٹیم میں حارث سہیل کو شامل کیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عمراکمل کسی تنازعے میں ملوث پائے گئے ہیں۔سنہ 2015 میں عالمی کپ کے اختتام پر

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے عمراکمل اور احمد شہزاد کے غیرسنجیدہ رویوں کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو رپورٹ دی تھی۔

Facebook Comments

طاہر یاسین طاہر
صحافی،کالم نگار،تجزیہ نگار،شاعر،اسلام آباد سے تعلق

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply