شہباز شریف پیپلز پارٹی کے جیالے کو دیکھ کر ہنس پڑے

لاہور: میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی امیدواروں کوانتخابی ٹکٹ دینے کیلئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں شہبازشریف نے امیدواروں سے ٹکٹ دینے کیلئے انٹرویوز کیے۔

اس دوران پیپلزپارٹی کا ایک جیالا جس نے آج مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف کو پارٹی ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیا توشہباز شریف اسے دیکھ کر بے ساختہ ہنس پڑے۔

جب وہاں موجود انٹرویو پینل نے شہبازشریف سے  استفسارکیا تو انہوں نے ایک دیرینہ قصہ گوش گزار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ انتخابی مہم کے دوران ہم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک جگہ کا دورہ کیا۔ ہمارا گزر ان موصوف کے گھر کے آگے سے ہوا، یہ تب پیپلزپارٹی کے نوجوان جیالوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ جب میرا گزر انکے گھر کے آگے سے ہوا تو انہوں نے اپنے گھر کے اوپر سے ہم تمام لوگوں پر بالٹیوں سے پانی پھینک دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واقعہ کو سن کر وہاں موجود تمام لوگوں نے کھل کھلا کر قہقے لگا دیے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply