میچ نہیں بلکہ جنگ

مبارک ہو پاکستان سپر لیگ 2 کا فائنل بخیروعافیت مکمل ہوا اور “پخاور زلمی” اس میں کامیاب ہوئی۔ اس میچ کے پاکستان میں ہونے کے اعلان کے دن سے لے کر اب تک جب کے میں ان سطور کو تحریر کر رہا ہوں پاکستان کے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص گروہ نے اس ایک میچ کو اپنے سیاسی اور ملک دشمنی عزائم حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ بھائی یہ آپ کا حق ہے کے آپ جس چیز پر چاہیں سیاست کریں ۔ اپنے مذموم عزائم حاصل کرنے کے لیے، لیکن کیا کبھی آپ نے اس بات کے بارے میں سوچا کے آۓ روز کے ہونے والے دھماکوں میں کٹے پھٹے لاشے اپنے کاندھے پر اٹھانے والی قوم کس ذہنی اذیت سے گزررہی ہے؟
کیا اس قوم کو اپنے اس خون آلودہ اور موت کی دہشت سے بھرے اسٹیٹ آف مائنڈ سے باہر آنے کا کوئی حق نہیں، کیا اس قوم کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں میرے ہم وطنو، ہم ایک زندہ قوم ہیں اور آج ہم نے پورے پاکستان جگہ جگہ اکٹھے ہو کر اور جوک در جوک اسٹیڈیم میں آ کر اپنا آپ ثابت کر دیا ہے کے ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔اگر ہم چوتھے درجے کے ایک میچ کے لیے اکٹھے ہو سکتے ہیں تو وہ وقت دور نہیں جب تمام قوم یکجا ہو کر ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر مٹھی بھر دہشت گردوں کو اس پاک دھرتی سے ختم کر دیں گے۔
قذافی سٹیڈیم کے کامیاب ایونٹ کے بعد ہماری حکومت اور ہماری آرمڈ فورسز بشمول آرمی، پولیس اور رینجرز سیلوٹ کے حقدار ہیں اور ان کے حوصلے اور بڑھ جائیں گے۔
یہ جنگ ایک دشمن کے خلاف نہیں بلکہ ایک سوچ کے خلاف ہے،جس کی اعصاب جتنے مضبوط ہوں گے وہ ایک فاتح کی صورت میں ابھرے گا ہم سب نے مل کر اس سوچ کو ختم کرنا ہے۔
آئیے سب مل اس عظم کو دہرائیں ،کہ
ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان، ہم سب کا پاکستان ۔

Facebook Comments

حسام دُرانی
A Frozen Flame

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply