• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کمیشن نے پی پی اور ن لیگ کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کوالگ الگ کردیا

الیکشن کمیشن نے پی پی اور ن لیگ کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کوالگ الگ کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کوالگ الگ کردیا۔

پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نےن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی  ۔

ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے بتایاکہ جواب تیار ہے آئندہ سماعت پرجواب جمع کرادیں گے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کوآخری موقع دیتے ہوئے کہا تحریک انصاف کو 20 جنوری تک جواب کی کاپی فراہم کر دی جائے ،بعد میں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی ۔

پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے جواب جمع کرایا اورکہا کہ پیپلزپارٹی پرغیر ملکی فنڈنگ کے الزامات غلط بدنیتی پرمبنی ہیں ،تحریک انصاف نے انٹرنیٹ سے بوگس مواد اکٹھا کرکے یہ پٹیشن دائر کی ۔

الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے خلاف کیسز کو الگ الگ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کیخلاف کیس یکم فروری  کو سماعت کیلئے مقررکرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےدرخواست گزار پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ن لیگ نے اگرغیرملکی فنڈنگ  نہیں لی توتاریخوں  کے پیچھے کیوں چھپ رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی غیرملکی فنڈنگ نہیں لی،نوازشریف ملک اورعدلیہ اور اداروں کوکمزورکرنا چاہتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ آصف علی زرداری شروع سے ہی بزنس ٹائیکون ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply