• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ذہن نشین کرلیں،بچیاں ہرحال میں باز یاب کرانی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

ذہن نشین کرلیں،بچیاں ہرحال میں باز یاب کرانی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:ڈیڑھ سال سے لاپتہ 2بچیوں کی بازیابی کی سماعت میں جسٹس شوکت صدیقی نے تاحال بازیابی نہ ہونے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ذہن نشین کرلیں،بچیاں ہرحال میں بازیاب کرانی ہیں۔

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت صدیقی نےڈیڑھ سال سے لاپتہ سمعیہ اورادیبہ کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پرسماعت کی،سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت عزیزنے بچیوں کے بازیاب نہ ہونے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئےناکامی کی وجہ پوچھی توپولیس حکام نےجلد بازیابی کا روایتی جواب دیا۔

جس پرجسٹس شوکت صدیقی نے کہاکہ بچیاں ہرحال میں بازیاب کرائیں،مغوی بچیاں ان کی بیٹیاں سمجھیں،پولیس کی کوششوں میں تڑپ نظرنہیں آرہی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اٹارنی جنرل نےمؤقف اپنایا کہ یہ انکی بھی بیٹیاں ہیں اس کیس  میں اب تڑپ بھی نظرآئے گی،عدالت نے سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply