• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی اس سال اقتدار میں آکر بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کرے گی،عمران خان

پی ٹی آئی اس سال اقتدار میں آکر بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کرے گی،عمران خان

کرک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس سال اقتدار میں آئے گی اوراقتدار میں آکر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کریں گے۔

پیر کو کرک میں یونی ورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی، بڑے لٹیروں سے جو پیسہ ملک میں واپس لائیں گے اس کو تعلیم پر لگائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھیجا، منی لانڈرنگ کا سارا پیسہ واپس لاکر تعلیم پر لگائیں گے، کسی بھی ملک نے دنیا میں بغیر تعلیم کے ترقی نہیں کی، اس سال ہم نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم پر لگایا تاہم یہ کافی نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply