حکومت کی طرف سے عازمین حج کیلئے ہدایات جاری

حکومت کی طرف سے   عازمین حج کیلئے ہدایات جاری کری گئی ہیں  ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ حج پروازیں 9 مئی سے 9 جون چلائی جائیں گی تمام عازمینِ حج کیلئے سمارٹ فون لے جانا لازم ہوگا تاکہ عازمین سفرِ حج کے دوران مفید موبائل ایپس کا استعمال کر سکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا، چیف ماسٹر ٹرینر احمد ندیم خان نئے اقدامات اور مناسک حج سے متعلق 122 مقامات پر 40 حج ٹرینرز تربیت فراہم کریں گے، عازمینِ حج کی لازمی ویکسین کا عمل حج پروازوں سے دس دن قبل شروع کیا جائے گا ۔تمام عازمینِ حج کو سوٹ کیس ہیڈ کیری بیگ فراہم کیا جائے گا جوتوں کیلئے تھیلا ، احرام بیلٹ اور خواتین کے لئے سبز رنگ کے پاکستانی پرچم والے سکارف مہیا کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply