یورپی یونین کا اومیکرون کے خلاف مؤثر ویکسین کی 180 ملین خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
یورپی یونین میں شامل حکومتوں نے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ نئی قسم اومیکرون کے خلاف مؤثر ویکسین کی 180 ملین خوراکیں خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یورپی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد یورپی کمیشن کی سربراہ اورزلا فان ڈیئر لائن نے یہ اعلان کیا۔
بائیون ٹیک فائزر کمپنی نے اومیکرون ویرئنٹ کے خلاف مؤثر کووڈ ویکسین کا پروٹائپ 25 نومبر کو تیار کر لیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ویکیسن مارچ تک دستیاب ہو جائے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں