• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی کسان یونین کا بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر احتجاج کریں گے

بھارتی کسان یونین کا بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر احتجاج کریں گے

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ پانچویں دن بھی جاری ہے ،دہلی چلو مارچ کے پانچویں دن بھارتی کسان یونین نے بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر احتجاج کا منصوبہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کسان یونین (ایکتا اوگرہن) پنجاب میں بی جے پی کے تین سینئر رہنماؤں کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کرے گی ،بھارتی کسان یونین پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ، بی جے پی کی پنجاب یونٹ کے سربراہ سنیل جاکھڑ اور سینئر لیڈر کیول سنگھ ڈھلوں کے گھروں کے باہر دھرنے دینے کیلئے تیار ہے ۔

یونین بھارت کے سینکڑوں ٹول پلازوں پر احتجاج بھی کرے گی، جس میں کسانوں کی “دہلی چلو مارچ” کیساتھ اپنی حمایت کا اعلان کرے گی ،دہلی چلو مارچ کے ساتھ یکجہتی کے لیے آج گرونام سنگھ چارونی کی زیر قیادت بھارتیہ کسان یونین ٹریکٹر ریلی نکالے گی منگل کو نکلنے والی دہلی چلو مارچ کو شمبھو اور خانوری کے سرحدی علاقوں میں مودی کے سیکورٹی اہلکاروں نے آچ پانچویں دن بھی روکا ہوا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باوجود کسان اپنے حق کے لیے ڈٹے رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply