• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان :بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی

بلوچستان :بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی

بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔

اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم ہوئے یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply