• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کے سب سے بڑے بزنس مین محمد لا کھانی پر فائرنگ

پاکستان کے سب سے بڑے بزنس مین محمد لا کھانی پر فائرنگ

: لیاری ایکسپریس وے پر گاڑی پر فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا جس میں  آدم جی گروپ کے محمد لاکھانی ڈرائیور سمیت زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بزنس مین محمد لاکھانی اور ان کے ڈرائیور زخمی ہو گئے۔علاقہ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کسی اور مقام پر پیش آیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بزنس مین محمد لاکھانی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور  نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دونوں اطراف سے گاڑی پر  فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چناکے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے سائٹ ایریا میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے اور  وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابقمعروف بزنس مین محمد لاکھانی اور ان کے ڈرائیور ماھد کی حالت  خطرے سے باہر ہے۔بزنس مین کی گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے جیسے ہی بڑا بورڈ کی طرف جانے کے لیے موڑی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا . محمد لاکھانی کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی جس پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس محمد لاکھانی سے رابطے میں ہیں۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بظاھر واقعہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔۔ پولیس اور سی ایس یو کی ٹیمیں جائے وقوعہ ہر موجود ہے اور واقعہ کی جانچ کر رہی ہیں ۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply