پی ٹی آئی لانگ مارچ کا تیسرا روز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ آج تیسرے روز مریدکے سے روانہ ہو گا۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج تیسرے روز چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو لانگ مارچ میں شرکت کے لیے 11 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوں گے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مریدکے پہنچ کر رک گیا تھا۔ جہاں سے آج صبح روانہ ہو گا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں ملاقاتوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ملاقاتوں کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔ لانگ مارچ سے واپس اس لیے آیا کہ لاہور قریب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی فیصلہ کرچکے ہیں کہ لانگ مارچ رات کو آگے نہیں بڑھے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے صرف ایک ہی مطالبہ کر رہا ہوں اور وہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو صرف یہ ایک مطالبہ ہی ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply