• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوہ پیما سرباز علی نے 8ویں بلند ترین چوٹی کا ریئل سمٹ سر کرلیا

کوہ پیما سرباز علی نے 8ویں بلند ترین چوٹی کا ریئل سمٹ سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سر کرلیا، سرباز علی نے 2019 میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا۔

2021 میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا، سرباز علی نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو کو سر کیا۔

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق پونے چھ بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 12 چوٹیاں سر کرچکے ہیں، پاکستانی کوہ پیما بقیہ دو چوٹیاں سر کرنے جلد چین روانہ ہوں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply