• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا

سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا

پنجاب حکومت نے سری لنکن شہری قتل کے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق۔سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا ۔

سری لنکن شہری کے قتل کے کیس کی پیروی پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کرے گی ۔

تین رکنی خصوصی پراسکیوشن ٹیم کی سربراہی عبدالروف وٹو کریں گے۔

سانحہ سیالکوٹ کیس کی رپورٹ روزانہ پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری مینجر کو تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کی ذمہ داروں کو سخت سزا دلوانے کا حکم دیا تھا

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply