• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسان کی پیدائش: سائنس دانوں‌ نے قرآن کریم کی آیات کو تسلیم کرلیا

انسان کی پیدائش: سائنس دانوں‌ نے قرآن کریم کی آیات کو تسلیم کرلیا

واشنگٹن: امریکی محققین نے انسانی پیدائش کے حوالے سے چودہ سو سال قبل قرآن کریم میں کی جانے والی بات کو بالآخر تسلیم کرلیا۔

غیر ملکی اخبار کی  رپورٹ کے مطابق امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں انسان کے دنیا میں آنے کے حوالے سے تحقیق کی گئی، جس میں ماہرین اس بات پر پہنچے کہ انسان کی پیدائش اس زمین پر نہیں ہوئی بلکہ وہ کسی دوسرے سیارے سے آئے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انسانوں کی تخلیق ایسے عناصر سے ہوئی جس کے ثبوت زمین پر موجود نہیں ہیں بلکہ پیدائش کے شواہد اربوں میل دور تیرنے والی کہکشاں سے ہیں۔

تحقیق کے دوران کمپیوٹر ماڈلز استعمال کیے گئے جن کے ذریعے جاننے کی کوشش کی گئی کہ ہماری کہکشاں میں پائے جانے والے مادے کے ثبوت اور کن سیاروں پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات کے حساب سے انسان کی پیدائش کی جگہ جنت بتائی جاتی ہے، جسے اب چودہ سو سال بعد سائنس دانوں نے تحقیق کے نتیجے میں تسلیم کیا۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انسان (آدم) کی تشکیل جن عناصر سے ہوئی اُس کے شواہد دنیا کے بجائے کائنات کی دیگر کہکشاؤں میں پائے جاتے ہیں، جس سے یہ بات واضح طور پر ثابت ہوتی ہے کہ انسان کسی اور سیارے سے دنیا میں آیا۔

قرآن مجید میں حضرتِ آدم علیہ السلام کی تخلیق کا تذکرہ

قرآن مجید میں حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کا تذکرہ موجود ہے، سورۃ البقرہ میں موجود آیات کا مفہوم ہے کہ اللہ رب العزت نے حضرتِ آدم کی تخلیق کا ارادہ فرماتے ہوئے فرشتوں کو اس بات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ’’میں زمین پر ایک خلیفہ بھیجنے والا ہوں‘‘۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سورۃ البقرۃ کی ایک اور آیت کے ترجمے کا مفہوم یہ ہے کہ جب فرشتوں نے اللہ رب العزت سے حضرتِ آدم کی تخلیق کا سُنا تو کہا کہ ’’تو کیا ایسے شخص کو خلیفہ بنانا چاہتا ہے جو دنیا میں جاکر خرابیاں پیدا کرے، ہم کیا تیری حمد و ثناء بیان کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں‘‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply