• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شمالی وزیرستان میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت کرلیے گئے

شمالی وزیرستان میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت کرلیے گئے

ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کرلی ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی گئی۔

ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ شیوا 2 کنویں سے تقریباً 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی، جبکہ 4 ہزار 577 میٹر تک کھدائی کرنے پر گیس دریافت ہوئی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اعلامیے میں کہا گیا کہ نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply