سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایئرلائنز کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق اب مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی ہو گی۔

سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آب زم زم لے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس میں ائیرلائنز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عمل درآمد نہ کروانے پر نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، ائیر بلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور ائیرلائینز انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی ائیرلائنز یقینی بنائیں کہ مسافروں کے سامان میں آب زمزم کی بوتلیں نہیں ہوں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

سعودی ایوی ایشن نے خبردار کیا کہ ہدایات کی تعمیل میں ناکامی صریح خلاف ورزی ہے اور سعودی حکام کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کروانے والی ائیرلائن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply