• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان نے روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارت کےلیے بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارت کےلیے بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے افغانستان کا روٹ استعمال کیے بغیر ہی روس، وسطی ایشیائی ریاستوں اور مشرقی یورپ کے ساتھ نیا تجارتی راستہ کھول لیا ہے اور اس سلسلے میں نیشنل لاجسٹک سیل نے سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلے کارگو کرغزستان پہنچا دیا۔

روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارت کےلیے پاکستان کی بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ این ایل سی نے کرغزستان کے لیے کارگو کی کامیاب ترسیل کو ممکن کر دکھایا۔

این ایل سی نے (TIR) سسٹم کے تحت کرغزستان کے لیے پہلا کارگو کامیابی کے ساتھ براستہ چین پہنچا کر ایک سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ اہم اقدام افغانستان کے روایتی راستے سے منسلک چیلنجوں کے پیش نظر نئے تجارتی راستے بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

این ایل سی نے اس سنگ میل کے ساتھ نہ صرف وسطی ایشیائی ریاستوں بلکہ روس اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھی نیا تجارتی راستہ کھول دیا ہے۔ اب سی پیک کے ساتھ TIR کے فعال ہونے کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت مزید مستحکم ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس منصوبے سے روزانہ تقریباً 1000 ٹرکوں کے ذریعے تجارت کے نتیجے میں تقریباً 2.5 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔ اس متبادل راستے کی کامیابی پاکستان کی بین الاقوامی تجارت بڑھانے کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ ساتھ ہی پاکستان علاقائی اور عالمی تجارت میں ایک فعال رکن کے طور پر ابھرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply