• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وہ غذائیں جو موسم سرما میں جلد کے مسائل سے محفوظ رکھتی ہیں

وہ غذائیں جو موسم سرما میں جلد کے مسائل سے محفوظ رکھتی ہیں

موسم سرماکی آمدکےساتھ ہی جلدی مسائل پیداہوناشروع ہوجاتےہیں۔موسم سردہوتےہی جلدسےنمی کم ہونےلگتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق موسم سرماکےآتےہی بہت سارےلوگوں میں جلدی مسائل پیداہوجاتےہیں،جن کاعلاج غذاؤں کےذریعےبھی ممکن ہے۔
سردی کےنتیجے میں ہاتھ، ہونٹ، ناک اور چہرے کی جلد خشک ہوجاتی ہے، جو ویسے تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں مگر خارش کی شکایت ضرور ہونے لگتی ہے۔
ویسے تو پانی پینا جِلد کی نمی برقرار رکھنے کا ایک آسان ذریعہ ہے مگر ظاہر ہے کہ سردیوں میں بہت زیادہ پانی پینا بھی ممکن نہیں ہوتا۔تو درست غذا کا انتخاب اس حوالے سے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
مخصوص غذائیں جِلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور نمی کو برقرار رکھتی ہیں۔
ایسی چند غذاؤں کے بارے میں جانیں۔
بادام
بادام وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جو جِلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جِلد کی نمی کے ساتھ ساتھ باداموں سے جسم کو متعدد پروٹین اور دیگر غذائی اجزا بھی ملتے ہیں۔
گائے کی کلیجی
کلیجی میں وٹامن اے کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جِلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ نمی کو برقرار رکھتی ہے۔
شکرقندی
شکرقندی تو موسم سرما میں لگ بھگ ہر جگہ ہی آرام سے مل جاتی ہے۔شکرقندی وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ دونوں وٹامنز جِلد کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔وٹامن اے جِلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے جبکہ وٹامن سی سے جسم میں ایک پروٹین کولیگن کی مقدار بڑھتی ہے۔یہ پروٹین جِلد کی نمی، لچک اور جگمگاہٹ برقرار رکھنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔
مالٹے
مالٹوں کی متعدد اقسام اس موسم میں عام ملتی ہیں اور اس پھل میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس وٹامن کے فوائد کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔موسم سرما میں دن میں ایک بار مالٹے کھانے سے جِلد کو صحت مند رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
پالک
سبز پتوں والی یہ سبزی بھی جِلد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔اس میں وٹامن K اور سی کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے، یہ غذائی جز جِلد سمیت پورے جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے اہم ہوتا ہے۔
مچھلی
مچھلی میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی جسم کو ملتے ہیں۔یہ فیٹی ایسڈز جِلد میں آئل کی مقدار کو متوازن رکھنے کے ساتھ ساتھ نمی کو برقرار رکھتے ہیں۔اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے کیل مہاسوں سے بچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن ڈی بھی جِلد کو ورم اور خشکی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سبز چائے
یہ گرم مشروب بھی جِلد کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے خشک جِلد اور دیگر مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔سبز چائے پینے سے جِلد میں ایک پروٹین کولیگن کی مقدار بڑھتی ہے جس سے جِلد کی لچک اور نمی برقرار رہتی ہے جبکہ تکسیدی تناؤ کم ہوجاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply