انیل کپور کی کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ آج کل اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، پھر بھی بالی وڈ اداکار انیل کپورنے ان سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی۔

بالی وڈ اداکار انیل کپور اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین حس مزاح سے بھی مشہور ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں انیل کپور ساتھی اداکار سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شو میں شریک ہوئے، جہاں ان سے کئی سوال پوچھے گئے، تاہم کنگنا نے بھی ان سے ایک سوال کر ڈالا۔

کنگنا نے انیل کپور سے پوچھا کہ کون سی ایسی اداکارہ ہیں جس کے لیے وہ اپنی بیوی کو چھوڑ سکتے ہیں۔ جس پر انیل کپور نے انہی کا نام لے لیا۔

اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ کنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے 1984 میں سنیتا کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں، ان کی بیٹی سونم کپور بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply