• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات:ساس اور بہومیدان میں

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات:ساس اور بہومیدان میں

ضلع مہمند کی ویلج کونسل سے ساس بہو بھی انتخابی میدان میں آگئیں۔ کہتی ہیں کہ گھرداری کے ساتھ ساتھ علاقے کی خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کریں گی۔

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے ضلع مہمند میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ساس بہو بھی میدان میں اُتر آئیں۔ دنیا بی بی ویلج کونسل ترکزئی سے اے این پی ٹکٹ پر خاتون کونسلر نشست کے لیے قسمت آزما رہی ہیں جبکہ بہو رابعہ بی بی ویلج کونسل سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے گی۔

ساس بہو مل کر گھر گھر انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ کہتی ہیں کامیاب ہوکر کمزور طبقے باالخصوص قبائلی خواتین کے لئے آوازاٹھائی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کل ہوگی۔ ضلع مہمند کی 65 ویلج کونسلز سے 155 خواتین اُمیدوار مدمقابل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply