• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کا حکم،پی ٹی آئی یوم آزادی جوش و خروش سےمنائے گی

عمران خان کا حکم،پی ٹی آئی یوم آزادی جوش و خروش سےمنائے گی

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم پر یومِ آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کا اعادہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے ہم سے کہا ہے کہ یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائیں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اور پاکستان تحریک انصاف حب الوطنی کا نام ہے اور ہم امن، انصاف، خوشحالی اور حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تحریک انصاف نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جس پر ایک سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما کا ایک جملہ درج ہے کہ ”جب وہ نیچے جائیں گے، تو ہم اوپرکی سمت میں چلے جائیں گے“۔

پی ٹی آئی نے سابق امریکی خاتون اول کے جملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی حالیہ سیاست پرنافذ ہوتا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرادرکشی کا سہارا لیکر اہل خانہ کی توہین کررہی ہے۔

مزید کہا کہ یہ ایک اور منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ قومی پرچم کو نذر آتش کرکے اس کا الزام پی ٹی آئی پرعائد کردیا جائے۔ اس کے ساتھ لکھا کہ ہمارا عزم ہے کہ یوم آزادی کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ نو مئی کو چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی کارکنان نے ملک میں بھرعوامی و سرکاری املاک کے ساتھ ہی حساس تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply