آسمانی بجلی نے 20 افراد کی جان لے لی

بھارتی ریاست گجرات کے مختلف علاقوں میں بے موسمی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی مرکزی وزیر داخلہ نے گجرات کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (SEOC) کے ایک اہلکار کے مطابق، گجرات کے مختلف حصوں میں بارش سے متعلق حادثات میں اب تک 20 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یہ تمام افراد غیر موسمی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایس ای او سی افسر نے بتایا کہ داہود ضلع میں چار، بھروچ میں تین، تاپی میں دو اور احمد آباد، امریلی، بناسکانٹھا، بوٹاڈ، کھیڑا، مہسانہ، پنچ محل، سابر کانٹھا، سورت، سریندر نگر اور دیو بھومی دوارکا میں ایک ایک کی موت ہوئی۔ امت شاہ نے اتوار کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، “میں گجرات کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور آسمانی بجلی گرنے سے بہت سے لوگوں کی موت کی خبر سے بہت افسردہ ہوں۔ میں اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ناقابل تلافی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply