• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مولانا فضل الرحمان کے سمدھی, گورنر خیبر پختونخوا نامزد

مولانا فضل الرحمان کے سمدھی, گورنر خیبر پختونخوا نامزد

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کو نئے گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو نیا گورنر خیبر پختونخوا نامزد کیا ہے۔ جس کی سمری بھی صدر مملکت کو بھجوا دی گئی جن کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی گورنر خیبر پختونخوا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کی مشاورت کے بعد حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کا گورنر 6 ماہ سے نہ ہونے کے بعد وفاق نے گورنر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا۔ حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply