سانحہ 9 مئی: عمران خان جلد اوپن لیٹر جاری کریں گے

عمران خان کے وکیل عمیر نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے عمران خان نے جلد اوپن لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ابھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کو عمران خان کی ہتک آمیز گرفتاری عوام کو مشتعل کرنے کے لئے تھی۔ عسکری ٹاور مقدمہ آگ لگانے کا ٹائم 11 بجے کا ہے یہ کس نے لگائی؟ اسلام آباد ہائی کورٹ سے چیئرمین گرفتاری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں لائی گئی؟

انہوں نے اعلان کیا کہ 9 مئی بابت چیئرمین پی ٹی آئی جلد اوپن لیٹر جاری کرنے والے ہیں۔ گرفتاریاں اور تشدد کر کے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ تمام جماعتیں انتخابی مہم چلا رہی ہیں تحریک انصاف کی گرفتاریاں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان والی غلطی پھر دہرائی جارہی ہے۔ وہاں عوامی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا۔ ووٹ پراسس سے تبدیلی لانا ضروری ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کا پراسس ہوگیا ہر حلقہ میں تین تین نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔ جب کچھ نہیں ملتا تو گھر کی خواتین تک جاتے ہیں،سوشل میڈیا پر کل کا انٹرویو پٹ چکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شفاف الیکشن ضروری ہیں تحریک انصاف ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرے گی۔ القادر ٹرسٹ میں نیب کی تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل گپ شپ کیلئے آتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply