• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک بحریہ کا امدادی سامان سے لدا جہاز ترکیہ اورشام روانہ

پاک بحریہ کا امدادی سامان سے لدا جہاز ترکیہ اورشام روانہ

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون مزید 550 ٹن امدادی سامان لیکر ترکیہ اور شام کیلئے روانہ ہوگیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی اور کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے کراچی بندرگاہ پر جہاز کو الوداع کیا۔

ترکیہ اور شام کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے موسم سرما کے خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

ترکیہ کے قونصل جنرل نے اس مشکل گھڑی میں امداد پر حکومت پاکستان بالخصوص پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر 1000 ٹن امدادی سامان لیکر 28 فروری کو ترکیہ اور شام کیلئے روانہ ہوا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاک بحریہ اس سے قبل بھی دوست ممالک میں قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کیلئے امدادی مشن سرانجام دے چکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply