• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہر سال 650 خدام ، معاونین کو مفت حج پر بھیجنے کا انکشاف

ہر سال 650 خدام ، معاونین کو مفت حج پر بھیجنے کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں ہر سال 650 سے زائد خدام اور معاونین کو مفت حج پر بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ ان کا وعدہ ہے حکومتی خرچ پر حج ختم کروایا جائے گا ، قرضوں میں ڈوبے ملک میں ایسی سہولتیں عوام پر بوجھ ہیں، عام آدمی ٹیکس دیتا ہے اور یہ ٹیکس کی رقم پر حج کرتے ہیں ۔ اے سی نے وزارت مذہبی امور اور اے جی پی آر سے 15 روز میں مفت حج پر جانے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

نور عالم خان نے کہا کہ اگر کسی وزیر ، سیکرٹری یا ایم این اے کا خاندان مفت حج پر گیا تو پیسے وصول کر کے رقم حکومت پاکستان کے خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

سیکرٹری مذہبی امور نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ نواب آف بہاولپور نے 1906 میں 6 جائیدادیں سعودی عرب میں خریدیں، ان میں بہاولپور سے جانے والے عازمین حج کو مفت ٹھہرایا جاتا تھا لیکن اب ان پراپرٹیرز کے بارے میں کچھ پتہ نہیں اور یہ سعودی عرب کے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی اے سی نے اس معاملے پر سیکرٹری دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply