چین :سکول میں آگ لگنےسے13طالب علم ہلاک

چین کےسکول میں آگ لگنےسے13طالب علم جھلس کرہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق آگ لگنےکاواقعہ چین کے صوبے ہینان کے گاؤں کےایک نجی سکول میں پیش آیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 10 سال تک کی عمر کے 13 طالب علم ہلاک ہوگئے۔
چینی سرکاری میڈیاکےمطابق صوبہ ہینان کے گاؤں ینشنپو میں قائم ینگ کائی سکول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نےپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق عمارت میں آتشزدگی کے بعد کئی طالب علموں نے بھاگ کر اور چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ13 ایسے بدقسمت نوجوان تھے جو اندر پھنسے رہ گئے اور پھر انہیں آگ کے شعلوں نے جھلسا دیا۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مقتولین کی شناخت تیسری جماعت کے ابتدائی سکول کے طالب علموں کے طور پر ہوئی ہے۔آتشزدگی کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا۔
واقعے کے بعد پولیس نے سکول کے سربراہ کو حراست میں لے لیا اور واقعے سے متعلق تحقیق شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply