• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دہشتگردی کا مقدمہ:عمران خان کو جے آئی ٹی نے ایک بار پھر طلب کر لیا

دہشتگردی کا مقدمہ:عمران خان کو جے آئی ٹی نے ایک بار پھر طلب کر لیا

خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کر لیا۔

خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کی جانب سے عمران خان کو پیشی کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے عمران خان کو جے آئی ٹی میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بذریعہ انسپکٹر محمد علی بھجوایا گیا۔

عمران خان نے گزشتہ روز وکلا کے ذریعے جواب جے آئی ٹی کو بھجوایا تھا۔جے آئی ٹی نے مذید تفتیش کے لیے عمران خان کو طلب کیا ہے۔

تحریری جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا چیئرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔

عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ کوئی غیر قانونی عمل کیا اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا، تقریر میں جو کچھ کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply