• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقامہ اور ہائی جیکنگ والے مقدمے میں کوئی فرق نہیں ، نواز شریف

اقامہ اور ہائی جیکنگ والے مقدمے میں کوئی فرق نہیں ، نواز شریف

پیر کو  احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ لیکشن کمیشن نے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا اس پرلاہورجا کربات کروں گا۔

نوازشریف نے کہا کہ 5 سال کی مدت میں کام صرف ن لیگ نے ہی کیا ہے، ہم نے اپنے تمام منصوبے مکمل کئے، عمران خان بتائیں انہوں نے کون سا منصوبہ مکمل کیا؟ وہ ایک منصوبہ بتا دیں جو مکمل کیا ہو۔

مسلم لیگ (ن )کے قائد نے مزید کہا کہ ہم نے بجلی کے منصوبے مکمل کئے، سی پیک، کراچی کا امن بحال کیا، ملک سے دہشتگردی ختم کی، موٹروے بنائیں، کوئٹہ ، گوادر، اوربرہان تک موٹروے پہنچ گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی جبکہ 5 سال کی مدت میں کام صرف ن لیگ نے ہی کیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ پہلے ہائی جیکنگ کا الزام لگایا گیا اب خیالی تنخواہ اوراقامے کا کیس ہے، دونوں کیسزایسے ہیں جوعوام کو سمجھ نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ پر یہ مقدمات کیوں بنائے گئے، جوجواب عدالت میں دیا لفظ بہ لفظ درست ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا جو بیانیہ ہے جیت اسی کی ہوگی، میرا آج بھی وہی اسٹینڈ ہے جواٹک قلعے میں تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ رمضان میں 22،22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، آج رمضان میں 45اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی بجلی دے رہے ہیں،وقت ہی کتنا ملا، 2014ء کے دھرنے کے بعد 2016ء تک کام کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں  نے مزیدکہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت کریں گے، خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی سینیٹرکے بھائی کونگران وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، یہ تووہی بات ہوگئی کہ انا ونڈے ریوڑیاں مڑمڑدیوے اپنڑیاں نوں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply