سڑک پر ڈانس کرنیوالے جوڑے کو 10 سال قید کیوں ہوئی؟

  ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے جوڑے کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔جس کے بعد  ایران کی عدالت نے جوڑے پر عریانیت، کرپشن اور پروپیگنڈے کو فروغ کے دینے کے جرم پر سزا سنائی ہے۔21 سالہ استیاض حقی اور اس کے منگیتر امیر محمد احمدی کی جانب سےایران کی سڑکوں پر  رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دونوں  تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کررہے تھے۔ جس کے بعد جوڑے پر 2 سال کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے اور 10 سال قید کی بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔ایران میں پولیس حراست میں لی گئی خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے لوگوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں لیکن جوڑے نے اپنے رقص کو ایران میں جاری احتجاج سے منسلک نہیں کیا۔

یہ واضح نہیں ہے ہے  کہ 10 سال کی سزا ان میں سے ہر ایک پر لاگو ہوتی ہے یا ایک مشترکہ سزا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی نے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی کے دوران جوڑے کے پاس وکیل نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ ضمانت نہیں کروا سکتے تھے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply