• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 13 سالہ لڑکی کے پانی میں جادوئی کرتب ،ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

13 سالہ لڑکی کے پانی میں جادوئی کرتب ،ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

امریکی اسکوبا ڈائیور نے پانی کے اندر 3 منٹ میں سب سے زیادہ جادوئی کرتب دکھا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ ایوری ایمرسن فشر کو اسکوبا ڈائیونگ اور جادو سے بہت لگاؤ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوری ایمرسن فشر اسکوبا ڈائیونگ اور جادو میں دلچسپی ہونے کی وجہ سے پانی کے اندر صرف 3 منٹ کے اندر 38  ناقابل یقین جادوئی کرتب دکھانے میں کامیاب رہیں۔

اُنہوں نے یہ ریکارڈ11 نومبر کو کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں واقع ’ایکویریم آف دی بے‘ میں بنایا۔

ایوری ایمرسن فشر نے جب یہ ریکارڈ بنایا تو ایکویریم کا درجہ حرارت  14 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور ان کے ارد گرد مچھلیاں بھی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی جادوگر مارٹن ریس کے پاس تھا جنہوں نے 2020ء میں پانی کے اندر 20 جادوئی کرتب دکھا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply