الکوحل کی پیشکش پر باکسرخبیب کا دلچسپ جواب

روس سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر خبیب  نورماگومیدوف نے پینے کیلئے الکوحل کی پیشکش پر دلچسپ جواب سے سب کو مسکرانے پر مجبور کر دیا۔

خبیب اولڈ ٹریفورڈ فٹبال میچ دیکھنے گئے تھے اور انہوں نے وہاں شرٹ نمبر7 کیساھ تصویر بھی بنائی۔

سابق فٹبالر سرالیکس فرگوسن نے خبیب کو الکوحل پینے کی پیشکش کی جس پر باکسر نے پرمزاح جواب دیا۔

خبیب نے بتایا کہ میرے تمام دوست اور فینز جانتے ہیں کہ میں حلال کھاتا ہوں اور الکوحل نہیں پیتا، آج جب میں اولڈ ٹریفورڈ میں تھا تو میرے ساتھ یوسین بولٹ اور سرالیکس فرگوسن بھی تھے۔

خبیب نے کہا ’’الیکس فرگوسن نے شراب کا پوچھا، یہ ان کیلئے اچھی ہوگی، ایک سیدھا سا طریقہ ہے کہ میں انہیں کہتا میں مسلمان ہوں، میں شراب نہیں پیتا۔ لیکن میں نے کہا یہ اچھی نہیں ہے اگر میں نے پی لی تو تم سب کو ماروں گا، یہ اچھا مشورہ نہیں ہے‘‘۔

روسی باکسر نے کہا ’مسلمان ہونا آسان نہیں لیکن آپ اس کو اتنا مشکل بھی نہ بنائیں، اچھے بنیں اور دوسروں کو دکھائیں کہ آپ مسلمان ہیں‘۔

Advertisements
julia rana solicitors

خبیب نے کہا یوسین بولٹ اور دیگر لوگ اصل بات سمجھ گئے تھے لیکن سرالیکس فرگوسن چونکہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ میں سب کو ماروں تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے تم نہ پیو‘‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply