• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرانسیسی صدر میکرون کی 24 سال بڑی خاتون سے شادی، وجہ سامنے آگئی

فرانسیسی صدر میکرون کی 24 سال بڑی خاتون سے شادی، وجہ سامنے آگئی

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریگیٹ میکرون نے پسند کی شادی کی تھی اور اس وقت ان دونوں کی عمر میں کافی فرق تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماضی میں بریگیٹ میکرون کو ان کی بیٹی لارینس نے بتایا تھا کہ ان کے کیتھولک اسکول میں ایمانوئل میکرون نامی لڑکا سب سے ذہین ہے، جس کے بعد وہ ان سے ملنے اسکول پہنچی تھیں۔

لارینس اور ایمانوئل میکرون ناصرف ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے بلکہ وہ ہم عمر بھی تھے اور لوگوں کا خیال تھا کہ ان دونوں میں دوستی ہے تاہم آگے چل کر کم عمر ایمانوئل میکرون نے اپنی ہم عمر لڑکی کی ماں سے شادی کر لی۔

اس وقت فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی عمر 45 جبکہ ان کی اہلیہ بریگیٹ میکرون کی عمر 70 سال ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بریگیٹ میکرون کی ایمانوئل میکرون سے پہلی ملاقات اسکول میں ہوئی تھی، اُس وقت بریگیٹ ٹیچر تھیں اور ان کی عمر 39 جبکہ ایمانوئل میکرون کی عمر 15 سال تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمانوئل میکرون کے والدین کو شروعات میں لگا کہ ان کے بیٹے کی اسکول کی ٹیچر کی بیٹی کے ساتھ دوستی ہے تاہم بعد میں سچ سامنے آنے کے بعد انہیں پیرس کے بورڈنگ اسکول بھیج دیا گیا۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بریگیٹ میکرون نے اپنی شادی سے متعلق بات کی اور بتایا ہے کہ خود سے 24 سال چھوٹے شخص کے ساتھ تعلقات کیسے قائم ہوئے۔

بریگیٹ میکرون کا کہنا ہے کہ ایمانوئل میکرون کو پیرس جانا پڑا تو میں نے اپنے آپ سے کہا کہ اسے اپنی عمر کی کسی لڑکی سے محبت ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران بھی ایمانوئل میکرون اور بریگیٹ کے درمیان رابطہ رہا تاہم 2007ء میں ان کی شادی ہو گئی اور اس وقت بریگیٹ میکرون کے 3 بچے تھے۔

اس حوالے سے انٹرویو میں بریگیٹ میکرون نے بتایا کہ میرے بچے شادی میں رکاوٹ تھے جس کی وجہ سے ایمانوئل میکرون سے شادی کرنے کے لیے 10 سال انتظار کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے وقت لیا تاکہ اس کا اثر میرے بچوں کی زندگی پر نہ پڑے۔

واضح رہے کہ بریگیٹ کی پہلی شادی 20 سال کی عمر میں ہوئی تھی جس سے ان کے 3 بچے تھے، جبکہ ایمانوئل میکرون سے شادی کے وقت ان کی عمر 54 سال تھی جبکہ ایمانوئل میکرون کی عمر 30 سال تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ ایمانوئل میکرون نے مئی 2017ء میں فرانس کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، وہ 39 سال کی عمر میں فرانس کے اب تک کے سب سے کم عمر صدر بھی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply