• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مارگلہ پہاڑیوں پرآگ، خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار

مارگلہ پہاڑیوں پرآگ، خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار

مارگلہ پہاڑیوں پرآگ لگانے کا کیس، خاتون ٹک ٹاکرکے 3 ساتھی گرفتار ہو گئے ہیں، جبکہ خاتون ٹک ٹاکرکی گرفتاری کےلیے ٹیم لاہورروانہ ہو گئی ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، گرفتار افراد میں خاتون ٹک ٹاکرکے پروڈیوسر، کیمرہ مین اور ویڈیو ایڈیٹر شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

تینوں کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد خاتون ٹک ٹاکرکو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں کچھ دنوں سے آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔ آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply