کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بہن اور مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 125 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
حصولِ پاکستان کی جدوجہد کے ددوران مسلمان عورتوں میں زندگی کی نئی روح پھونکنے والی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح 21 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
فاطمہ جناح اپنے بچپن سے زندگی کے آخری لمحات تک اپنے بھائی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ ساتھ رہیں اور قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو کراچی میں وفات پاگئیں، وہ اپنے عظیم بھائی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں