• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری کا دعوی

ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری کا دعوی

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور سینئر صحافیوں کو افطار ڈنر پر مدعو کیا گیا جس میں بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔میڈیا سے بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے، وفاق جو رقم بجٹ میں مختص کررہا ہے وہ تک فراہم نہیں کررہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، ہمیں طے کرنا ہے کہ یہ ملک امیروں کا تحفظ کرے گا یا غریبوں کا۔ان کاکہناتھا کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں پر صرف ایشوز کی بنیاد پر تنقید کرسکتے ہیں جبکہ ملک میں معیشت کو ازسرنو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

زیر عتاب اسد درانی کی کتاب پر انھوں نے کہا کتاب تو ابھی نہیں پڑھی پڑھنے کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں گا۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں پانچ سالہ حکومتی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مراد علی شاھ کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبے میں صحت، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر پر بہت کام کیا ۔ ان کاکہناتھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پرائمری اینجیو پلاسٹی کراچی میں ہوتی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply