• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی بیٹی ٹیریان کاکیس میں جمائما کا ڈیکلیریشن ریکارڈ کا حصّہ

عمران خان کی بیٹی ٹیریان کاکیس میں جمائما کا ڈیکلیریشن ریکارڈ کا حصّہ

عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کی سرپرستی سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما کا 2004 کا ڈیکلیریشن باقاعدہ طور پر عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نےشہری ساجد محمود کی جانب سے عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چُھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی

عدالت نے دوران سماعت عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کی سرپرستی سے متعلق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا 18 نومبر 2004 کا ڈیکلیریشن پٹیشن کے ساتھ ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔

ڈیکلیریشن میں جمائما نے ٹیریان وائٹ کی سرپرستی اپنے پاس رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کیرولینا وائٹ کو دینے کا کہا تھا۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ آفس نے اعتراض کیا ہےکہ بائیو میٹرک کے لیے عمران خان کو خود آنا پڑے گا۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اب تو بائیو میٹرک کی تصدیق کے لیے مختلف آؤٹ لیٹس موجود ہیں، آپ بائیومیٹرک کرا کے رسید ساتھ لگا دیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے استعفیٰ دے دیا اور اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ابتدائی بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب کی پیشگی کاپی پٹیشنر کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply