محبوبہ مفتی بھی مودی پالیسی کے خلاف بول پڑی

محبوبہ مفتی نے ٹی وی پروگرام ‘آپ کی عدالت’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کی سفارتی تنہائی کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ امریکا، چین، روس، سعودی عرب سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اب تنہا نہیں ہے۔

بھارتی اینکر نے جب طنز کیا کہ پاکستان کٹورا لے کر ہر جگہ جاتا ہے تو محبوبہ مفتی بولیں کہ سعودی ولی عہد نے جب بھارت میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے تو مودی جی بھی ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔

پاک بھارت جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ کو کشمیر کشمیریوں کے بغیر چاہیے؟ عقل کی بات کریں، دونوں ملکوں میں کوئی جنگ نہیں ہوسکتی۔

خیال رہے کہ 14 فروری کو کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والے کار خود کش حملے میں 45 سے زائد فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

جس کے بعد سے بھارت نے بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر آپ پاکستان کی سفارتی تنہائی کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ امریکا، چین، روس، سعودی عرب سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply