کاک کی ملکی درآمدات میں72.44فیصد اضافہ

جون2018ئ کے دوران لکڑی اور کاک کی ملکی درآمدات میں72.44فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان پی بی ایس  کے اعداد و شمار کے مطابق جون2018ئ کے دوران لکڑی اور کاک کی درآمدات14.96 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون2017ئ کے دوران درآمدات کا حجم 8.68 ملین ڈالر رہی تھیں۔ پی بی ایس کے مطابق جون2017ئ کے مقابلہ میں جون2018ئ کے دوران لکڑی اور کاک کی قومی درآمدات میں5.28 ملین ڈالر یعنی72فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply