• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کے نیوکلئیر ہتھیار بھارتی میڈیا کے حواسوں پر طاری

پاکستان کے نیوکلئیر ہتھیار بھارتی میڈیا کے حواسوں پر طاری

کراچی: پاکستان کی عسکری قوت بھارت کے حواس پر پوری طرح سے چھا چکی ہے، بھارتی میڈیا حملے سے قبل ہی پاکستان کی عسکری طاقت کا رعب بھارت کی عوام میں پھیلانے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں نیوز اینکر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ چھڑی تو یہ خطرناک صورتحال ہوگی۔

ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹمی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے اینکر کا کہنا تھا کہ اس کے اثرات آج تک باقی ہیں۔

اس نے مزید بتایا کہ پاکستان کے پاس 130 تک ایٹم بم ہیں، جو اگر بھارت پر چھوڑ دئیے گئے تو 2 کروڑ لوگ مر جائیں گے اور ایک ارب آبادی کو بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دنیا کی اوزون تہہ ختم ہو جائے گی اور مون سون موسم بدترین طریقے سے متاثر ہوگا۔ کھیتی برباد ہوجائے گی۔

اینکر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس کم فاصلے سے لے کر دور تک حملہ کرنے والے میزائل ہیں۔ اگر پاکستان نے ان سے حملہ کیا تو جے پور، دہلی، پونے، ممبئی اور کلکتہ سمیت تمام بڑے شہر تباہ ہوجائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔۔۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply