• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک بھارت کشیدگی، سابق بھارتی سپریم کورٹ کے جج بھی بول اُٹھے

پاک بھارت کشیدگی، سابق بھارتی سپریم کورٹ کے جج بھی بول اُٹھے

سابق جج بھارتی سپریم کورٹ مرکنڈے کاٹجو نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی کو مودی سرکار کی انتخابی مہم قرار دیا۔

سابق بھارتی جج سپریم کورٹ مرکنڈے کاٹجو نے آج نیوز سےخصوصی گفتگو میں کہا مودی کا جنگی جنون اصل میں انتخابی چال ہے۔

سابق بھارتی جج کا کہنا تھامودی سرکار نے عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے خطے کو خطرے سے دوچار کیا۔بھارتی میڈیا وہ کررہی ہے جو سرکار ان سے کہہ رہا ہے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کو بکاؤ مال قرار دیااور بولے میڈیا کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک رہا۔

سابق بھارتی جج کا کہنا تھا کہ تعلقات میں بہتری کیلئے بھارت کو رویہ بدلنے کی ضرورت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو نہ صرف ایک بڑا کھلاڑی،بلکہ تاریخ پر گہری نظر رکھنے والا ایک مدبر سیاستدان بھی قرار دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply