دیواروں پر بدروحوں کو دور رکھنے والے نشانات دریافت

لندن: کریسویل کریگز میں واقع غاروں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ دوزخ کی طرف جاتی ہیں۔ ان انتہائی پراسرار غاروں کی دیواروں پر اب ایک ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے کہ دیکھ کر سائنس دان بھی دنگ رہ گئے۔

There could be more mysteries in the caves

ڈیلی اسٹار کے مطابق ان غاروں کی دیواروں پر عجیب و غریب تصاویر بنی ہوئی ہیں جن کے متعلق سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ تصاویر بدروحوں کو زیرزمین سے یا دوزخ سے اس دنیا میں آنے سے روکنے کیلئے بنائی گئی ہیں۔

یہ حیران کن دریافت ‘سب ٹیرینین بریٹانیکا گروپ’ کے ماہر ہیلے کلارک اور ایڈ واٹرز نے کی ہے۔ دونوں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دنیا کی کسی بھی غار میں اس نوعیت کی تصاویر کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ جادوئی تصاویر انتہائی اہم دریافت ہے۔ یہ غاریں ایک ایسا حیرت کدہ ہے جہاں سے اکثر ایسے راز منکشف ہوتے رہتے ہیں جو دنیا کو حیران کر دیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

Many people suspected of being witches were burned alive

واضح رہے کہ یہ غاریں ہزاروں سال قدیم ہیں۔ یہاں 13 ہزار سال قدیم پرندوں، ہرن، گھوڑوں اور دیگر جانوروں کی تصاویر بھی دریافت ہو چکی ہیں، جو اسی طرح غاروں کی دیواروں پر بنی ہوئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply